اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

سہ ملکی سیریز: لاہور اور راولپنڈی میں میچز کیلئے فوج، رینجرز طلب

07 Nov 2025
07 Nov 2025

(لاہور نیوز) حکومت پنجاب نے پاکستان، سری لنکا اور زمبابوے کے مابین ہونے والی سہ ملکی کرکٹ سیریز کے دوران لاہور اور راولپنڈی میں سکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دے دی۔

محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق سیریز کے دوران فول پروف سکیورٹی یقینی بنانے کیلئے پاکستان آرمی، رینجرز اور ایوی ایشن اثاثے طلب کر لیے گئے ہیں، لاہور میں آرمی اور رینجرز کی 1،1 کمپنی خدمات انجام دے گی جبکہ راولپنڈی میں آرمی اور رینجرز کی تین، تین کمپنیاں تعینات ہوں گی۔

ترجمان محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق لاہور میں آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹرز بھی سکیورٹی کیلئے استعمال ہوں گے، فوج اور رینجرز کی تعیناتی آئین کے آرٹیکل 245 اور پاکستان رینجرز آرڈیننس 1959 کے تحت کی جائے گی۔

محکمہ داخلہ نے واضح کیا ہے کہ میچز، ٹیموں کے قیام اور ٹریول روٹس پر سکیورٹی کو انتہائی سخت رکھا جائے گا تمام متعلقہ اداروں کو سکیورٹی انتظامات بروقت مکمل کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق سیریز کے میچز 11 سے 27 نومبر تک شیڈول ہیں جبکہ سکیورٹی انتظامات کیلئے فوج اور رینجرز کی خدمات 8 نومبر سے 30 نومبر تک درکار ہوں گی، سیریز کے دوران شائقین کرکٹ کو پر امن اور محفوظ ماحول فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے