اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

کیچز چھوڑنا مہنگا ثابت ہوا، تیسرے ون ڈے میں کم بیک کرینگے: شاہین

07 Nov 2025
07 Nov 2025

(لاہور نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے کہ ہم نے کیچز ڈراپ کیے جو مہنگے ثابت ہوئے، تیسرے ون ڈے میں کم بیک کریں گے۔

جنوبی افریقہ کے ہاتھوں دوسرے ون ڈے میچ میں شکست کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی کا کہنا تھا کہ 270 رنز کا ہدف ٹھیک تھا، صائم ایوب اور سلمان علی آغا کے درمیان اچھی پارٹنر شپ ہوئی، ہماری 3 وکٹیں جلد گر گئیں۔

خیال رہے کہ دوسرے ون ڈے پاکستان کو جنوبی افریقہ کے ہاتھوں 8 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا، کپتان شاہین شاہ آفریدی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا جو میچ کے ابتدائی حصے میں درست ثابت نہ ہو سکا اور پاکستان کی پہلی 3 وکٹیں صرف 22 کے مجموعی سکور پر گر گئیں۔

پروٹیز نے گرین شرٹس کی جانب سے ملنے والا 270 رنز کا ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر 40.1 اوورز میں مکمل کرلیا، دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز کا آخری اور فیصلہ کن میچ 8 نومبر کو کھیلا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے