(لاہور نیوز) پنجاب یوتھ گیمز 2025 کے بینر تلے پنجاب یوتھ گیمز انٹر سکول اینڈ انٹر کالج ویٹ لفٹنگ چیمپین شپ نیشنل ویٹ لفٹنگ کلب نشتر پارک پنجاب سٹیڈیم لاہور میں مکمل ہو گئی۔
اس چیمپئن شپ میں 16 سکولوں کے 43 اور 5 کالجز کے 22 ویٹ لفٹرز نے حصہ لیا، پاکستان ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کے میڈیا کوارڈینیٹر سہیل جاوید بٹ کے مطابق افتتاح عبدالستار راہی وائس پریذیڈنٹ پاکستان ویٹ لفٹنگ فیڈریشن، عقیل جاوید بٹ جنرل سیکرٹری پنجاب ویٹ لفٹنگ ایسوسی ایشن نے کیا، حافظ عمران بٹ نے اختتام پر انعامات تقسیم کیے۔
چیمپین شپ میں لاہور کے قائد اعظم سکول، گورنمنٹ ایچ ایس سکول، ڈی پی ایس سکول، اے ایس ایف سکول، گورنمنٹ اسلامیہ موہنی روڈ لاہور، گورنمنٹ ہائی سکول سبزازا، کپس سکول لاہور، یاسر ایجوکیشنل انسٹیٹیوٹ، اوسیسز سکول گوجرانوالہ، دانش سکول راجن پور، ایم ایس سی سکول گوجرانوالہ، لیکول منڈیال سکول اور کالجز میں لاہور گورنمنٹ کالج، پنجاب کالج مسلم ٹاؤن، پنجاب کالج سٹی کیمپس، سوپیرئر کالج گوجرانوالہ اور دانش کالج راجن پور نے حصہ لیا۔
60kg کلاس میں گولڈ میڈل لال علی، سلور محمد اقبال، بروانز محمد شہزاد 65kg میں محمد فردین، عبدل راحیم، 71kg میں محمد اویس، ساد ملک، حسنین سعید، 79kg میں محمد ابوبکر، عبدالرحمان، حسیب اللہ، 88kg میں احمد علی حمید، عمیر بھٹی، عبداللہ واصف، 94kg میں فائق حیدر، عطا الرحمن، حسن ماوویہ، 110kg میں عبدالرافع، عبدالرحیم، محمد معاذ 110kg + میں احمد ندیم میڈل حاصل کیے۔
آفیشلز میں ۔منیبہ امتیاز ،آئینہ اکبر، نائلہ مقصود بٹ، عبداللہ سہیل بٹ، حافظ عمران عزیزی، عبدلہادی ذیشان بٹ، ظہیر اکرم، عاشر محمود، محمد علی تھے، ادریس حیدر خواجہ ،وقار علی ،حافظ عمران بٹ چیف ایگزیکٹو پاکستان ویٹ لفٹنگ فیڈریشن نے جیتنے والے کھلاڑیوں میں میڈل اور سرٹیفکیٹ تقسیم کیے۔
