اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

اکتوبر کے پلیئر آف دی منتھ کے امیدواروں کا اعلان، نعمان علی بھی شامل

06 Nov 2025
06 Nov 2025

(لاہور نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے اکتوبر کے پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ کے لیے نامزد کھلاڑیوں کی فہرست جاری کر دی جس میں پاکستان کے سپنر نعمان علی بھی مردوں کی کیٹیگری میں شامل ہیں۔

مردوں کے ایوارڈ کی دوڑ میں تین سپنرز شامل ہیں جن میں نعمان علی کے ساتھ جنوبی افریقہ کے سنیوران متھوسامی اور افغانستان کے راشد خان بھی شامل ہیں۔

پاکستان کے نعمان علی نے جنوبی افریقہ کے خلاف لاہور ٹیسٹ میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے مجموعی طور پر 10 وکٹیں حاصل کیں جس کی بنیاد پر انہیں یہ نامزدگی ملی، نعمان علی آئی سی سی بولرز رینکنگ میں بھی ٹاپ ٹو پوزیشنز میں شامل ہیں۔

جنوبی افریقہ کے متھوسامی نے پاکستان کے خلاف سیریز میں 11 وکٹیں حاصل کرنے کے ساتھ 89 رنز بھی سکور کیے جبکہ راشد خان کو بنگلہ دیش کے خلاف بہترین بولنگ کارکردگی دکھانے پر نامزد کیا گیا ہے۔

خواتین کی کیٹیگری میں بھارت کی سمریتی مندانا، آسٹریلیا کی ایش گارڈنر اور جنوبی افریقہ کی لورا وولوارڈٹ شامل ہیں۔

سمریتی مندانا نے ورلڈ کپ میں 381 رنز سکور کر کے نمایاں کارکردگی دکھائی جبکہ لورا وولوارڈٹ 470 رنز کے ساتھ ورلڈ کپ کی ٹاپ سکورر رہیں، ایش گارڈنر کو ان کی آل راؤنڈ کارکردگی کی بنیاد پر ایوارڈ کی دوڑ میں شامل کیا گیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے