اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

سنگا کپ: انڈونیشیا کو شکست، لیاری فٹبال اکیڈمی نے سیمی فائنل میں جگہ بنالی

06 Nov 2025
06 Nov 2025

(لاہور نیوز) لیاری فٹبال اکیڈمی نے اپنے شاندار کھیل کا تسلسل برقرار رکھتے ہوئے سنگا کپ 2025 کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔

سنگاپور میں جاری ایشیا کے سب سے بڑے یوتھ فٹبال ٹورنامنٹ کے بوائز انڈر 16 ایونٹ میں اکیڈمی کی ٹیم نے فائنل فور میں رسائی حاصل کی ہے۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق لیاری فٹبال اکیڈمی کی ٹیم نے کوارٹر فائنل میں انڈونیشیا کی معروف ٹیم سیمین پادانگ ایف سی کو سخت مقابلے کے بعد شکست دی، یہ مقابلہ مقررہ وقت تک 0-0 سے برابر رہا لیکن پھر پنالٹی شوٹ آؤٹ کے ذریعے فیصلہ کیا گیا۔

لیاری فٹبال اکیڈمی نے 2-3 سے فتح حاصل کی جس میں گول کیپر کاشف کا اہم کردار رہا جنہوں نے ایک یقینی گول بچا کر اپنی ٹیم کو فتح دلوائی۔

اس سے قبل لیاری فٹبال اکیڈمی کے کھلاڑیوں نے آسٹریلیا کی ٹیم اوشن ریف ایس ایچ ایس کو 0-6 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا تھا، اکیڈمی کے سکواڈ کی قیادت اکیڈمی کے صدر شیخ عبدالرحمٰن کر رہے ہیں۔

اس ٹورنامنٹ میں انڈر 8، انڈر 10، انڈر 12، انڈر 14 اور انڈر 16 کے ایونٹس میں 13 ممالک کی 160 ٹیمیں شریک ہیں، 9 نومبر تک جاری رہنے والے اس 15 ویں ایڈیشن میں پہلی مرتبہ پیرا فٹبال کے مقابلے بھی شامل کیے گئے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے