(لاہور نیوز) دوسرےون ڈے میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کیخلاف ٹاس جیت پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
دونوں ٹیموں کے درمیان میچ فیصل آباد کے اقبال سٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے، پہلے میچ میں میزبان ٹیم نے پروٹیز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 2 وکٹوں سے شکست دی تھی۔
خیال رہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ہونے والے پہلے میچ سے 17 سال بعد فیصل آباد میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی ہوئی تھی۔
پاکستانی سکواڈ
قومی سکواڈ فخر زمان، صائم ایوب، بابر اعظم، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، سلمان آغا، حسین طلعت، محمد نواز، شاہین شاہ آفریدی (کپتان)، نسیم شاہ، فہیم اشرف اور وسیم جونیئر پر مشتمل ہے۔
جنوبی افریقی ٹیم
جنوبی افریقی ٹیم کوئنٹن ڈی کوک (وکٹ کیپر)، لوان ڈرے پریٹوریئس، ٹونی ڈی زورزی، میتھیو بریٹزکے (کپتان)، سینیتمبا قیشیلے، ڈونووین فریرا، جارج لنڈے، کاربن بوش، بیورن فورٹین، لنگی نگیڈی اور لیزاڈ ولیمزپر مشتمل ہے۔
