اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

مقبوضہ کشمیر میں کرکٹ کے نام پر انٹرنیشنل کھلاڑیوں کیساتھ فراڈ

05 Nov 2025
05 Nov 2025

(لاہورنیوز)مقبوضہ کشمیر میں کرکٹ کے نام پر انٹرنیشنل کھلاڑیوں کے ساتھ فراڈ ہو گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق انڈین ہیون پریمیئرلیگ (آئی ایچ پی ایل) کے نام سے ٹورنامنٹ میں بین الاقوامی کھلاڑیوں کو مدعو کیا گیا جبکہ شان مارش اور شکیب الحسن نے مدعوکرنے کے باوجود ٹورنامنٹ میں شرکت سے انکار کردیا۔

رپورٹس میں بتایا گیا کہ کھلاڑیوں کو پیسوں کی ادائیگی نہ ہونے کی وجہ سے ٹورنامنٹ ملتوی کرنا پڑگیا جبکہ ٹورنامنٹ کی انتظامیہ اور لیگ کے مالکان پیسے دیئے بغیر راتوں رات غائب ہوگئے جس کے باعث ویسٹ انڈیز کے کرس گیل بھی ٹورنامنٹ بیچ میں چھوڑ کر چلے گئے۔

مقبوضہ کشمیر کے بخشی سٹیڈیم میں پہلے چند میچز کے انعقاد کے بعد حالات خراب ہوئے تاہم پولیس نے معاملے کی تحقیقات کا آغازکردیا ہے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ انڈین ہیون پریمیئر لیگ 25 اکتوبر سے 8 نومبر تک کھیلی جانی تھی جس میں کھلاڑیوں کے ساتھ امپائرز اور ہوٹل مالکان کو بھی ادائیگی نہیں ہوئی۔

دوسری جانب جموں کشمیر کرکٹ ایسوسی ایشن جے کے سپورٹس کونسل کے حکام نے ٹورنامنٹ سے لاتعلقی کا اظہار کیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے