اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.69 قیمت فروخت : 39.76
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.25 قیمت فروخت : 280.75
  • یورو قیمت خرید: 327.69 قیمت فروخت : 328.28
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.70 قیمت فروخت : 375.37
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.14 قیمت فروخت : 186.48
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.88 قیمت فروخت : 203.24
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.79 قیمت فروخت : 1.80
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.81
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.32 قیمت فروخت : 76.45
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 444700 دس گرام : 381300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 407639 دس گرام : 349522
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6440 دس گرام : 5527
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

مہنگائی کا راج برقرار، سبزیاں، پھل اور گوشت مہنگے داموں فروخت

05 Nov 2025
05 Nov 2025

(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت سمیت ملک کے مختلف شہروں میں مہنگائی کا جن بے قابو ہو گیا ہے۔

مارکیٹوں میں سبزیاں اور پھل سرکاری نرخوں کے برعکس مہنگے داموں فروخت ہو رہے ہیں، جبکہ گوشت اور انڈے بھی عوام کی پہنچ سے دور ہوتے جا رہے ہیں۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق پیاز کی سرکاری قیمت 155 روپے فی کلو مقرر ہے، لیکن بازاروں میں 240 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے، اسی طرح ٹماٹر 170 روپے، لہسن 550 روپے، ادرک 650 روپے اور لیموں 160 روپے فی کلو دستیاب ہیں، ٹینڈے 220 روپے، کریلے 120 روپے، شلجم 150 روپے، بھنڈی 200 روپے، شملہ مرچ 350 روپے اور گھیا کدو 160 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہے ہیں۔

پھلوں کی قیمتوں میں بھی نمایاں اضافہ دیکھا جا رہا ہے، سیب 450 روپے، امرود 260 روپے، جاپانی پھل 280 روپے اور پپیتا 350 روپے فی کلو میں دستیاب ہیں۔

سستی پروٹین کی خریداری بھی عوام کیلئے بڑا چیلنج بن چکی ہے، برائلر مرغی کا گوشت 417 روپے فی کلو سرکاری نرخ پر ہے مگر مارکیٹ میں صافی گوشت 480 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہا ہے، زندہ برائلر کا ہول سیل ریٹ 274 روپے اور پرچون ریٹ 289 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے۔

فارمی انڈوں کی کھپت کے مقابلے میں سپلائی متاثر ہونے سے قیمتوں میں اضافہ ہو گیا ہے، فی درجن انڈوں کی قیمت 341 روپے ہو گئی، جبکہ انڈوں کی پیٹی 10 ہزار 110 روپے میں فروخت کی جا رہی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے