اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.69 قیمت فروخت : 39.76
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.25 قیمت فروخت : 280.75
  • یورو قیمت خرید: 327.69 قیمت فروخت : 328.28
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.70 قیمت فروخت : 375.37
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.14 قیمت فروخت : 186.48
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.88 قیمت فروخت : 203.24
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.79 قیمت فروخت : 1.80
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.81
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.32 قیمت فروخت : 76.45
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 444700 دس گرام : 381300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 407639 دس گرام : 349522
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6440 دس گرام : 5527
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

بٹ کوائن کی قیمت میں بڑی کمی، 4 ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی

05 Nov 2025
05 Nov 2025

(ویب ڈیسک) دنیا کی سب سے بڑی کرپٹو کرنسی بٹ کوائن کی قیمت ایک ساتھ بڑی کمی کے بعد 4 ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی۔

بٹ کوائن کی قیمت 6.7 فیصد کمی کے بعد 99،936 ڈالر ریکارڈ کی گئی، گزشتہ 4 ماہ میں ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ بِٹ کوائن ایک لاکھ ڈالر سے بھی نیچے آ گیا،بٹ کوائن کی قیمت گزشتہ ماہ ایک لاکھ 26 ہزار ڈالر تک پہنچ گئی تھی جس کے بعد سے مارکیٹ میں اب تک تقریباً مجموعی طور 20 فیصد سے زائد کی کمی دیکھی گئی ہے۔

بٹ کوائن کے علاوہ دیگر ڈیجیٹل کرنسیوں کی قیمتوں میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، ایتھیریم کی قیمت میں 10 فیصد جبکہ ایکس آر پی کی قدر میں 6 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، بٹ کوائن کی قدر میں کمی سے امریکی سٹاک مارکیٹس میں بھی مندی کا رجحان رہا، ایس اینڈ پی 500 انڈیکس 1.2 جبکہ نیسڈیک میں 2 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈیجیٹل کرنسیوں کی قدر میں حالیہ گراوٹ کی ایک بڑی وجہ سرمایہ کاروں کا بڑھتی ہوئی غیر یقینی صورت حال کے باعث محتاط رویہ اختیار کرنا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے