(لاہور نیوز) پہلے ون ڈے میچ میں پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد جنوبی افریقا کو 2 وکٹوں سے شکست دیدی۔
گرین شرٹس نے پروٹیز کی جانب سے ملنے والا 264 رنز کا ہدف آخری اوور میں 8 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
قبل ازیں فیصل آباد کے اقبال سٹیڈيم میں ہونیوالے ون ڈے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر مہمان ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تاہم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے جنوبی افریقا کی پوری ٹیم آخری اوور میں 263 رنز بناکر ڈھیر ہوگئی۔
مہمان ٹیم کی جانب سے کوئنٹن ڈی کوک اور وان ڈرے پریٹوریئس نے ٹیم کو 98 رنز کا عمدہ آغاز فراہم کیا، پریٹوریئس 57 رنز بناکر صائم ایوب کا شکار بنے، ڈی کوک نے ٹونی ڈی زورزی کے ساتھ ملکر 43 رنز کی شراکت قائم کی اور اس دوران اپنی نصف سینچری بھی مکمل کی، وہ 63 رنز بنانے کے بعد نسیم شاہ کی گیند پر بولڈ ہوگئے جب کہ زورزی 18 رنز چلتے بنے۔
پروٹیز کپتان میتھیو بریٹزکے نے 42 رنز کی اننگز کھیلی، ڈیبیو کرنے والے قیشیلے 22 رنز پر اپنی وکٹ گنوا بیٹھے، ڈونووین فریرا 3، جارج لنڈے 2، رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے جب کہ کاربن بوش نے 41 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔
قومی ٹیم کی جانب سے ابرار احمد اور نسیم شاہ نے 3،3 صائم ایوب نے 2 جبکہ محمد نواز اور شاہین آفریدی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
پاکستانی سکواڈ:
فخر زمان، صائم ایوب، بابر اعظم، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، سلمان آغا، حسین طلعت، حسن نواز، محمد نواز، شاہین شاہ آفریدی (کپتان)، نسیم شاہ اور ابرار احمد پر مشتمل ہے۔
جنوبی افریقی ٹیم:
کوئنٹن ڈی کوک (وکٹ کیپر)، لوان-ڈرے پریٹوریئس، ٹونی ڈی زورزی، میتھیو بریٹزکے (کپتان)، قیشیلے، ڈونووین فریرا، جارج لنڈے، کاربن بوش، بیورن فورٹین، لنگی انگیڈی اور لیزاد ولیمزپر مشتمل ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ٹیسٹ سیریز ایک ایک سے برابر رہی جبکہ ٹی 20 سیریز میں پاکستان نے 1-2 سے کامیابی حاصل کی تھی۔
