پنجاب گورنمنٹ
پنجاب بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن کا ووکیشنل بوائز اور ایوننگ پروگرامز ختم کرنے کا فیصلہ
04 Nov 2025
04 Nov 2025
(لاہور نیوز) پنجاب بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن نے ووکیشنل بوائز اور ایوننگ پروگرامز ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
2026–27 سے ووکیشنل ایک سالہ اور دو سالہ پروگرامز میں داخلے نہیں دیئے جائیں گے تاہم اس سسلسلے میں باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

فنی تعلیمی بورڈ کے مطابق فیصلہ نیشنل رجسٹریشن ایس اوپیز 2024 کے تحت کیا گیا ہے، موجودہ سٹوڈنٹس اپنے امتحانی چانسز مکمل کر سکیں گے۔
