(لاہور نیوز) حکومت کا لاہور سیاحت کے فروغ کیلئےمنفردمنصوبہ، پی ایچ اےلاہور کینال میں شپ ریسٹورنٹ قائم کرے گی۔
پی ایچ اے نےلاہورکینال میں شپ ریسٹورنٹ کیلئے ٹینڈرز طلب کر لیے، پنجاب حکومت منصوبہ کی منظوری پہلے ہی دے چکی ہے۔
ڈی جی پی ایچ اے راجہ منصور کا کہنا ہے کہ شپ ریسٹورنٹ پراجیکٹ رواں مالی سال میں مکمل کر لیا جائے گا ، شپ ریسٹورنٹ لاہور کینال میں جلو کے قریب قائم ہوگا۔
شپ ریسٹورنٹ 3 منزلہ ہوگا، شپ ریسٹورنٹ کیلئےکچن،پارکنگ کی جگہ الگ فراہم کی جائے گی، شپ ریسٹورنٹ میں بیک وقت200 کے قریب افراد کھانا کھا سکیں گے۔
شپ ریسٹورنٹ میں داخلہ فری، کھانے کے پیسے ہوں گے، پی ایچ اے ریسٹورنٹ کا نظام آؤٹ سورس کرے گا،ہوٹل چلانے کیلئے معیاری فوڈ چین سے کنٹریکٹ ترجیح ہوگی۔
ڈی جی پی ایچ اے کا کہنا ہے کہ کھانے کے معیار کو یقینی بنائیں گے، منصوبہ لاہور میں سیاحت کے فروغ کیلئے سنگ میل ہوگا۔
