اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پاک، سری لنکا ون ڈے سیریز کی ٹکٹس کی فروخت کل سے شروع ہوگی

03 Nov 2025
03 Nov 2025

(لاہورنیوز)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاک، سری لنکا ون ڈے سیریز کی ٹکٹس کی دستیابی سے متعلق اہم اعلان کردیا ہے۔

پی سی بی اعلامیے کے مطابق پاکستان اور سری لنکا کی ایک روزہ سیریز کی ٹکٹس منگل سے فروخت کےلیے دستیاب ہوں گی۔ٹکٹس آن لائن دوپہر 12 بجے سے پی سی بی کی ویب سائٹ پر دستیاب ہوں گی، ایک شناختی کارڈ پر زیادہ سے زیادہ 5 ٹکٹس خریدے جاسکتے ہیں۔

پی سی بی اعلامیے کے مطابق پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 3 ایک روزہ میچز 11، 13 اور 15 نومبر کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔جنرل انکلوژرز کے ٹکٹس پہلے 2 میچز کے لیے 200 روپے اور تیسرے میچ کے لیے300 روپے ہوں گے۔

اعلامیے کے مطابق فرسٹ کلاس انکلوژرز کے ٹکٹس 300 اور 400 روپے میں، پریمیم انکلوژرز کے ٹکٹس 400 اور 500 روپے میں جبکہ وی آئی پی انکلوژرز کے ٹکٹس 500 اور 600 روپے میں دستیاب ہوں گے۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے