اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

حکومت پنجاب نے متعدد افسران کو ترقی کے بعد تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

03 Nov 2025
03 Nov 2025

(لاہور نیوز) حکومت پنجاب نے متعدد افسران کو ترقی کے بعد تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

حکومت پنجاب نے گریڈ 17 میں ترقی پانیوالے افسران کی تعیناتی کر دی، عامر مسعود کو اے سی ایچ آر چکوال ،حفیظ الرحمان خان کو اسسٹنٹ کمشنر ایچ آر قصور، ظفر عباس خان کو سیکشن افسر محکمہ داخلہ اور ظہیر احمد کو سیکشن افسر محکمہ بلدیات لگا دیا گیا ہے۔

جمشید گلزار کو سیکشن افسر محکمہ سوشل ویلفیئر، ندیم گوہر کو سیکشن افسر محکمہ آبپاشی، محمد شاہد محمود کو سیکشن افسر محکمہ داخلہ، اعظم شائیگان اعوان کو سیکشن افسر محکمہ ہاؤسنگ اور محمد ثاقب رسول کو سیکشن افسر محکمہ ہیلتھ اینڈ پاپولیشن تعینات کر دیا گیا۔

محمد تنویرالحسن کو سیکشن افسر محکمہ ریگولیشن، امان اللہ نعیم کو سیکشن افسر محکمہ انسانی حقوق، محمد جہانگیر کو سیکشن افسر محکمہ جنگلات، عامر شہزاد کو سیکشن افسر محکمہ معدنیات، شوکت اقبال کو سیکشن افسر محکمہ اوقاف لگا دیا گیا ہے۔

عمران صفدر کو سیکشن افسر محکمہ ہیلتھ اینڈ پاپولیشن، محمد ذیشان احمد کو سیکشن افسر محکمہ آئی اینڈ سی، ذکاء اللہ کو سیکشن افسر محکمہ انفارمیشن اور سید واجد علی شاہ کو سب رجسٹرار شالیمار ٹاؤن تعینات کر دیا گیا ہے۔

فیاض احمد کو سیکشن افسر محکمہ ہیلتھ کیئر کام جاری رکھنے کا حکم دیاگیاہے، محمد امجد، شاہد حسین سپرا، محمدجہانگیر، محمد سعید، محسن عباس، محمد مجتبیٰ منظور، محمدارشاد، محمد ندیم اور محمد عمران فانی کی خدمات اے سی ایس ہاؤس جنوبی پنجاب کے سپرد کی گئی ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے