01 Nov 2025
(ویب ڈیسک) لاہورمیں ڈینگی وائرس کے شہریوں پر وارجاری ہیں،مزید 42 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔
علامہ اقبال زون میں ڈینگی کے8مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔ داتا گنج بخش ، سمن آباد ، نشتر زون میں ڈینگی بخار کے 6 ،6 مریض رپورٹ ہو ئے ہیں،عزیز بھٹی زون 3 ،کینٹ اور گلبرگ زون میں 5 ، 5 مریض رپورٹ ہو ئے ہیں،راوی ، شالامار اور واہگہ زون میں ڈینگی بخار کا ایک ایک نیا مریض رپورٹ ہوا ہے۔
موسم میں تبدیلی کے باجود ڈینگی سے شہریوں کو چھٹکارا نہیں مل سکا،مچھروں کی افزائش تلف کرنے کا عمل کاغذی کارروائی تک محدود ہے۔
