اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

شاہد آفریدی نے کھیل کی سرگرمیوں کو نوجوان نسل کیلیے اہم قرار دے دیا

31 Oct 2025
31 Oct 2025

(ویب ڈیسک)شاہد خان آفریدی نے تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیل کی سرگرمیوں کو نوجوان نسل کیلیے اہم قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق شمالی وزیرستان میں پاک فوج کے زیرِ اہتمام ٹی ٹوئنٹی کرکٹ لیگ کے فائنل میچ کا انعقاد ہوا۔فائنل میچ یونس خان اسٹیڈیم، میران شاہ میں منعقد کیا گیا۔ قومی کرکٹ ٹیم کےسابق کپتان شاہد آفریدی تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے۔

تقریب میں سینئر عسکری حکام، ضلعی انتظامیہ، عمائدین علاقہ اور شائقین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔خیبر پختونخواکی 16 ٹیموں نےکرکٹ لیگ میں حصہ لیا جس میں باجوڑ  کی ٹیم نے فتح حاصل کی۔

مہما ن خصوصی شاہد آفریدی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں پاک فوج کو سلام پیش کرتا ہوں کہ وہ بچوں کو سرگرم رکھ کر ان کاٹیلنٹ پروان چڑھا رہی ہے۔شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ تعلیم اور کھیل کی سرگرمیاں ہماری نوجوان نسل کے لیے بہت اہمیت کی حامل ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاک فوج نوجوان نسل کے لیے یہ کردار احسن طریقے سے سر انجام دے رہی ہے۔ امید کرتا ہوں کہ ابھرتے ہوئے ٹینلٹ کو رائیگاں نہیں ہونے دیا جائے گا۔شاہد آفریدی نے کہا کہ میری حکومت سے درخواست ہے کہ فٹبال، کرکٹ کیمپس اور ووکیشنل ٹریننگ سینٹرز بھی بنائے جائیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے