30 Oct 2025
(ویب ڈیسک) لیسکو نے سموگ کے ممکنہ اثرات کے پیش نظر بجلی کے بریک ڈاؤن سے بچاؤ کے لیے حفاظتی اقدامات شروع کر دیے ہیں۔
ذرائع کے مطابق گرڈ سٹیشنز اور ٹرانسمیشن لائنز پر نصب ڈسک انسولیٹرز کی صفائی کا عمل جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق گرڈ سسٹم آپریشنز سرکل کی ٹیموں نے سسٹم کو محفوظ بنانے کیلئے کام کا آغاز کر دیا ہے،ڈسک انسولیٹرز پر مٹی اور دھول جمنے سے بجلی کے بریک ڈاؤن کے خدشات بڑھ جاتے ہیں،ماضی میں ملک بھر میں ہونے والے متعدد بریک ڈاؤنز کی بڑی وجہ بھی یہی انسولیٹرز قرار دیے گئے تھے۔
لیسکو حکام کے مطابق سموگ اور فوگ کے دوران ٹرانسمیشن لائنز میں ٹرپنگ کے امکانات بھی بڑھ جاتے ہیں۔
