30 Oct 2025
(ویب ڈیسک) پاکستان میں عالمی منڈی کی غیر یقینی صورتحال کے باعث نومبر میں آئندہ پندرہ روز کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ متوقع ہے۔
ذرائع کے مطابق اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کیلئے سمری تیار کر لی ہے جو 31 اکتوبر کو وزیر خزانہ کو ارسال کی جائے گی، وزیر اعظم کی منظوری کے بعد وزیر خزانہ پندرہ دنوں کیلئے نئی قیمتوں کا اعلان کریں گے۔
رپورٹس کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 2.35 روپے فی لٹر اضافے کا امکان ہے جس کے بعد نئی قیمت 265.37 روپے فی لٹر ہو سکتی ہے، جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2.50 روپے فی لٹر اضافہ متوقع ہے جس کے بعد نئی قیمت 277.92 روپے فی لٹر ہو سکتی ہے۔
