اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

کامران اکمل جنوبی افریقا سے شکست پر پھٹ پڑے،سابق وکٹ کیپر کی کپتان اور کوچ پر تنقید

29 Oct 2025
29 Oct 2025

(ویب ڈیسک) قومی ٹیم کے سابق وکٹ کیپر کامران اکمل نے جنوبی افریقی ٹیم سے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں شکست کا ذمہ دار کپتان اور کوچ سمیت سلیکشن کمیٹی کو بھی قرار دے دیا۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کے دوران کامران اکمل پاکستان ٹیم کی جنوبی افریقا سے شکست پر پھٹ پڑے۔کامران اکمل نے جنوبی افریقا سے شکست کا ذمہ دار کپتان ،کوچ اور سلیکشن کمیٹی کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ جس کھلاڑی کی ٹی ٹوئنٹی  ٹیم میں جگہ نہیں بنتی  اسے کپتان بنادیا ہے۔

سابق کرکٹر کے مطابق ’ جس وقت سلمان آغا کو  بطور کپتان منتخب کیا گیا تھا سب سے زیادہ شور میں نے مچایا تھا، اس وقت بھی میں نے یہی کہا تھا کہ سلمان آغا کو کپتان بناکر زیادتی کی جارہی ہے جس کھلاڑی کی ٹی ٹوئنٹی  کے 15 رکنی  اسکواڈ میں جگہ نہیں بنتی اسے کپتان بنایا جارہا ہے ‘۔

سابق وکٹ کیپر نے مزید کہا کہ’اگر  اب  بھی  ٹیم کا کپتان صحیح کھلاڑی  کو منتخب کرلیا جائے تو یہ ٹیم ابھی  بھی پرفارم کرسکتی ہے جنوبی افریقا سے شکست کے ذمہ دار  چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ سمیت سلیکشن کمیٹی چیئرمین ، کپتان اور کوچ سب ہیں‘ ۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے