29 Oct 2025
(ویب ڈیسک) جونیئر ہاکی ورلڈکپ میں سیکیورٹی ایشوز کی بناء پر پاکستان ٹیم کے بھارت جانے سے انکار کے بعد عمان کو شامل کرلیا گیا۔
ایف آئی ایچ نے عمان کو میگا ایونٹ کا حصہ بنانے کی تصدیق کردی۔جونئیر ہاکی ورلڈکپ 28 نومبر سے چنائی میں کھیلا جائے گا جس کا فائنل 10 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔پہلی بار مینز اور ویمنز مقابلوں میں 24، 24 ٹیمیں ایکشن میں ہوں گی۔ملائیشیا میں کھیلے گئے گزشتہ ایڈیشن میں جرمنی نے عالمی چیمپئن بننے کا اعزاز پایا تھا۔
