اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

اگلے دو سال کیلئے پاکستان سپر لیگ کے ٹائٹل سپانسر کا فیصلہ ہوگیا

29 Oct 2025
29 Oct 2025

(لاہور نیوز) اگلے دو سال کیلئے پاکستان سپر لیگ کے ٹائٹل سپانسر کا فیصلہ ہو گیا، ایچ بی ایل ہی پی ایس کا سپانسر ہو گا۔

کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران پاکستان سپر لیگ کے سی ای او سلمان نصیر نے کہا ہے کہ آج پاکستان سپر لیگ کے لیے ایک کافی اہم اعلان کرنا ہے، اس اعلان کی اہمیت سمجھنے کے لیے ہمیں تھوڑا تاریخ میں جانا ضروری ہے۔

انہوں نے کہا  کہ جب لیگ شروع کرنے لگے تھے تو لوگوں کو بھروسہ نہیں تھا اور وہ اس میں کم دلچسپی لے رہے تھے، گنتی کے لوگوں نے اس پراڈکٹ میں اپنی دلچسپی کا اظہار کیا، پانچ پارٹیوں نے ہم پر اعتماد کیا اور ٹیمیں خریدیں۔

سلمان نصیر کا کہنا ہے کہ لوگوں نے بدنام کرنے کی کوششیں کیں لیکن یہ لیگ آگے بڑھتی رہی، کووڈ میں بھی کامیابی سے لیگ مکمل کی گئی، دس سال میں پی ایس ایل کے تمام معاہدے ختم ہوئے۔

پی ایس ایل کے سی ای او نے مزید کہا  کہ ہم نے طے کیا تھا کہ دسویں ایڈیشن کے بعد اس کی دوبارہ ویلیو ایشن کریں گے، ایچ بی ایل نے اس ویلیو پر معاہدہ کیا ہے جو آزاد ویلیو ایشین کے تحت لگائی گئی، پچھلے معاہدے سے اس معاہدے میں 505 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے