اپ ڈیٹس
  • 355.00 انڈے فی درجن
  • 318.00 زندہ مرغی
  • 461.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.74 قیمت فروخت : 39.81
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.20 قیمت فروخت : 280.70
  • یورو قیمت خرید: 328.87 قیمت فروخت : 329.46
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.28 قیمت فروخت : 375.95
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.80 قیمت فروخت : 187.14
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.47 قیمت فروخت : 203.83
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.80 قیمت فروخت : 1.80
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.69 قیمت فروخت : 74.82
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 449400 دس گرام : 385300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 411947 دس گرام : 353189
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6429 دس گرام : 5518
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

ماہ ستمبر میں موبائل مینوفیکچرنگ میں ماہانہ 55 فیصد اضافہ ریکارڈ

28 Oct 2025
28 Oct 2025

(ویب ڈیسک) ستمبر میں موبائل مینوفیکچرنگ میں زبردست اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

پی ٹی اے کے مطابق ستمبر 2025 میں تیس لاکھ سے زائد موبائل فونز مقامی طور پر تیار کئے گئے جو کہ پیدوار کے لحاظ سے سالانہ 40 فیصد اور ماہانہ 55 فیصد کا اضافہ ہے۔

اس کے علاوہ مالی سال 2025 کے نو مہینے میں مقامی تیار اور اسمبل ہونے والے موبائل فونز کی فروخت 2 کروڑ 22 لاکھ یونٹس سے زائد رہی۔

علاوہ ازیں مجموعی طور پر 9 ماہ کی فروخت میں 1 فیصد اضافہ ہوا ہے، فروخت ہونے والے موبائل میں 1 کروڑ  یونٹس 2 جی فون تھے جبکہ 1کروڑ 10 لاکھ  یونٹس سمارٹ فونر کے فروخت ہوئے، مجموعی فروخت میں 2 جی کا حصہ 48 فیصد جبکہ سمارٹ فونر کا 52 فیصد رہا۔

پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ پاکستان مقامی مینوفیکچرنگ سے 94 فیصد طلب پوری کرتا ہے، امید ہے کہ اگلے سال میں موبائل فونز کی فروخت میں 7 سے 8 فیصد کا اضافہ ہو گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے