28 Oct 2025
(ویب ڈیسک) گزشتہ ہفتے کے دوران ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں ملا جلا رجحان رہا۔
پاکستان بیورو برائے شماریات کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ہفتہ کے دوران ملک کے شمالی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1369روپے ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتہ کے مقابلے میں 0.29 فیصد کم ہے۔
پیوستہ ہفتہ میں ملک کے شمالی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1373روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔
اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران ملک کے جنوبی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1441 روپے ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتہ میں بھی 1441 روپے تھی۔
