اپ ڈیٹس
  • 337.00 انڈے فی درجن
  • 363.00 زندہ مرغی
  • 526.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.27 قیمت فروخت : 40.34
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.70 قیمت فروخت : 280.20
  • یورو قیمت خرید: 333.72 قیمت فروخت : 334.32
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 384.97 قیمت فروخت : 385.66
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.99 قیمت فروخت : 196.34
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.97 قیمت فروخت : 207.34
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.82 قیمت فروخت : 1.82
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.17 قیمت فروخت : 76.31
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 550500 دس گرام : 472000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 504621 دس گرام : 432664
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 11730 دس گرام : 10068
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی اردن کے شاہ عبداللہ سے ملاقات، دفاعی تعاون بڑھانے پر گفتگو

27 Oct 2025
27 Oct 2025

(لاہور نیوز) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اپنے سرکاری دورہ اردن کے دوران شاہ عبداللہ دوم سے ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی اردن کے شاہ عبداللہ دوم سے ملاقات کے دوران اردن کے ولی عہد بھی ملاقات میں موجود تھے، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور باالخصوص دفاع اور سکیورٹی امور میں تعلقات بڑھانے پر زور دیا گیا۔

فیلڈ مارشل نے عوام، حکومت اور پاکستان کی مسلح افواج کی جانب سے شاہ عبداللہ دوم کو نیک خواہشات پہنچائیں، فیلڈ مارشل نے اردن کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق شاہ عبداللہ دوم نے علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کی مسلح افواج کے پیشہ ورانہ کردار کو سراہا، دونوں برادر ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کو مزید مضبوط کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق فیلڈ مارشل نے اردن کی مسلح افواج کے سپریم کمانڈر سے بھی ملاقات کی، ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران دفاع اور سلامتی کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے پر گفتگو کی گئی۔

فیلڈ مارشل نے اردن کی مسلح افواج کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف میجر جنرل یوسف احمد الحنیطی سے بھی ملاقات کی، فیلڈ مارشل کا آمد پر پرتپاک استقبال، گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔پاک فوجج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق فریقین نے پاکستان اور اردن کی مسلح افواج کے گہرے اور تاریخی تعلقات کا اعادہ کیا، میجر جنرل یوسف احمد پاکستان کی مسلح افواج کی شاندار خدمات کو سراہا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے