(ویب ڈیسک) صوبائی وزیر تعلیم نے کہا کہ پنجاب کے تمام تعلیمی اداروں میں ہفتے کے روز تعطیل مقرر کر دی گئی ہے۔
رانا سکندر حیات کا کہنا تھا کہ پنجاب میں میٹرک کیلئے سمارٹ اینڈ ریڈیوسڈ سلیبس فعال ہے، گیارہویں جماعت کے سلیبس کیلئے ہماری ٹیم کام کر رہی ہے، آئندہ ہفتے تک گیارہویں جماعت کے سمارٹ سلیبس کا اعلان کر دیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ پرسوں سے سمارٹ سلیبس اپ ڈیٹ ہو گیا ہے اور اپلوڈ بھی کر دیا گیا ہے، نویں جماعت کی کمپیوٹر کی کتاب کو 270 سے 160 صفحات پر منتقل کیا گیا ہے۔
سمارٹ سلیبس کا مقصد بچوں سے اوور برڈن کم کرنا ہے، کتابوں سے غیر ضروری مواد کو ختم کر دیا گیا ہے، موجودہ جدید نظام اور ضرورت کے تحت سلیبس کو اپ ڈیٹ کیا گیا۔
تعلیمی کیلنڈر بنانے کے لئے نجی اور پبلک سیکٹر کی کمیٹی بنا دی گئی ہے، انہوں نے کہا کہ تعلیمی کیلنڈر یکم دسمبر تک مکمل کرکے نوٹیفکیشن جاری کر دیا جائے گا۔
