24 Oct 2025
(لاہور نیوز) آئی جی پنجاب عثمان انور نے کہا ہے کہ پنجاب پولیس صوبے میں امن و امان کیلئے سرگرم ہے۔
ایڈیشنل آئی جی سی سی ڈی اور آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ صوبے بھر سے شوٹرز ، کریمینل گینگز اور مافیاز کا خاتمہ کیا جا رہا ہے۔
آئی جی پنجاب عثمان انور نے کہا کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز نے واضح کہا ہے کہ خواتین اور بچوں کے خلاف جرائم ریڈ لائن ہے، آئی جی کا کہنا تھا کہ پنجاب میں 70فیصد جرائم کم ہو چکے ہیں، صوبے میں متحرک گینگز کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔
