اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پاک مصر برادر ملک، دو طرفہ تعاون سے دونوں ممالک کے عوام مستفید ہونگے: فیلڈ مارشل

23 Oct 2025
23 Oct 2025

(لاہور نیوز) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سرکاری دورے پر مصر پہنچے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مصری وزارت دفاع پہنچنے پر فیلڈ مارشل کا گرمجوشی سے استقبال کیا گیا، سید عاصم منیر کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، فیلڈ مارشل نے گمنام سپاہیوں کی یادگار، مرحوم صدر محمد انوار السادات کے مزار پر پھول چڑھائے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق دورے کا مقصد دونوں برادر ممالک میں عسکری اور دفاعی تعاون کو فروغ دینا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل کی مصر کے وزیر دفاع اور دفاعی پیداوار جنرل عبدالمغد سقر سے ملاقات ہوئی، فیلڈ مارشل مصر کی مسلح افواج کے چیف آف سٹاف لیفٹیننٹ جنرل احمد خلیفہ فتح سے بھی ملے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی کی صورتحال، دوطرفہ دفاعی تعاون پر گفتگو کی گئی۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ مصر پاکستان کا برادر ملک ہے، دونوں ملکوں کے مابین تعاون سے دونوں ممالک کے عوام مستفید ہوں گے۔

سید عاصم منیر نے کہا کہ دوطرفہ تعاون سے علاقائی امن اور استحکام میں بھی مدد ملے گی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل کی جامع الازہر کے شیخ اعظم احمد الطیب سے بھی ملاقات ہوئی، اس موقع پر مسلم امہ کو درپیش چیلنجز اور انتہا پسندانہ نظریات کے خاتمے پر گفتگو کی گئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق فیلڈ مارشل نے اسلام کی حقیقی تعلیمات کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے