اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.53 قیمت فروخت : 40.60
  • یورو قیمت خرید: 321.84 قیمت فروخت : 322.42
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.11 قیمت فروخت : 369.77
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 192.73 قیمت فروخت : 193.08
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.38 قیمت فروخت : 200.74
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.33 قیمت فروخت : 74.46
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.98 قیمت فروخت : 76.11
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.39 قیمت فروخت : 911.02
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 487300 دس گرام : 417800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 446688 دس گرام : 382981
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7519 دس گرام : 6453
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار

نادرا کا شہریوں کیلئے گھر بیٹھے فیس جمع کرانے کا آسان طریقہ متعارف

23 Oct 2025
23 Oct 2025

(ویب ڈیسک) نادرا (نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی) نے شہریوں کے لیے فیس جمع کرانے کا عمل مزید آسان بنا دیا ہے، اب شہری راست (Raast) کیو آر کوڈ کے ذریعے فوری اور بغیر کسی اضافی چارجز کے ادائیگی کر سکتے ہیں۔

نادرا کے مطابق اب ملک بھر کے تمام نادرا مراکز سے جاری ہونے والی ٹوکن سلپس پر راست ادائیگی کا آپشن دستیاب ہے، شہری اپنے بینک اکاؤنٹ ایپ یا موبائل والٹ سے کیو آر کوڈ سکین کر کے چند سیکنڈز میں فیس ادا کر سکتے ہیں۔

نادرا حکام کا کہنا ہے کہ اس نئے نظام کا مقصد فیس جمع کرانے کے عمل کو تیز، محفوظ اور کیش لیس بنانا ہے تاکہ رجسٹریشن مراکز پر لمبی قطاروں اور نقدی کے استعمال میں کمی لائی جا سکے۔

اس سہولت کے تحت شہری اب گھر بیٹھے یا سروس کاؤنٹر پر ہی فیس ادا کر سکیں گے، بغیر نقد رقم کے جھنجھٹ کے۔

واضح رہے کہ راست نظام سٹیٹ بینک آف پاکستان کی تیار کردہ جدید ادائیگی سروس ہے، جو بینکوں اور ڈیجیٹل والٹس کے درمیان فوری، محفوظ اور کم لاگت لین دین کی سہولت فراہم کرتی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے