اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

شہر میں ڈاکو پھر بے لگام، تاجر کو اسلحہ کے زور پر لوٹ لیا

23 Oct 2025
23 Oct 2025

(لاہور نیوز) شہر میں جرائم کی بڑھتی ہوئی لہر اور پولیس کی ناکامی کا ایک اور افسوسناک واقعہ سامنے آیا ہے۔

حالیہ دنوں میں ڈاکوؤں کی جانب سے ایک اور ڈکیتی کی واردات نے شہر کے امن کو چیلنج کر دیا ہے، یہ ڈکیتی کی واردات تھانہ گرین ٹاؤن کی حدود میں علی چوک کالج روڈ پر پیش آئی۔

متاثرہ تاجر اختر حیات کے مطابق دو دن قبل نامعلوم مسلح ڈاکوؤں  نے انہیں اسلحہ کے زور پر لوٹ لیا، ڈاکوؤں نے تاجر سے 35 لاکھ روپے نقدی چھین کر فرار ہونے میں کامیابی حاصل کر لی۔

اختر حیات نے پولیس کو اپنی رپورٹ میں بتایا کہ یہ رقم وہ ایک پلازہ مالک کو پلازہ خریدنے کی مد میں ادا کرنے والے تھے، تاہم ڈاکوؤں نے ان کے تمام ارمانوں کو پلک جھپکتے میں چھین لیا۔

پولیس کے مطابق اس واردات کے بعد پولیس کی طرف سے گرین ٹاؤن میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، لیکن اب تک ڈاکوؤں کا کوئی سراغ نہیں مل سکا، پولیس کی مختلف ٹیمیں اس کیس کی تحقیقات کر رہی ہیں لیکن یہ واضح نہیں ہو سکا کہ ڈاکو کہاں سے آئے تھے اور ان کا اصل مقصد کیا تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے