اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

موبائل پولیس سٹیشن اور لائسنسنگ یونٹ عوامی خدمت کیلئے تیار

22 Oct 2025
22 Oct 2025

(لاہور نیوز) پنجاب پولیس نے شہریوں کو انصاف اور سہولت اُن کی دہلیز پر فراہم کرنے کیلئے ملکی تاریخ کا انقلابی قدم اٹھا لیا۔

پہلی بار موبائل پولیس سٹیشن اور لائسنسنگ یونٹ عوامی سہولت کے لیے تیار کر لیا گیا ہے، ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب وقاص نذیر کے مطابق اب شہری اپنے گھر یا دفتر کے قریب ہی ڈرائیونگ لائسنس بنوا سکیں گے اور مقدمات کا اندراج بھی موقع پر کیا جا سکے گا۔

اُن کا کہنا تھا کہ پنجاب بھر کے لیے 118 موبائل گاڑیاں تیار کی جا رہی ہیں جن میں سے 20 فیصد پنک رنگ کی وینز خواتین کیلئے مخصوص ہوں گی، ابتدائی مرحلے میں 34 موبائل وینز مکمل طور پر تیار کر لی گئی ہیں جن میں چار کاؤنٹرز ڈرائیونگ لائسنس اور ایف آئی آر کے اندراج کے لیے مختص کیے گئے ہیں۔

وقاص نذیر نے مزید بتایا کہ افتتاحی تقریب کے بعد تمام اضلاع میں گاڑیوں کی تقسیم کا عمل شروع کر دیا جائے گا تاکہ شہریوں کو پولیس خدمات جدت اور تیز رفتاری کے ساتھ اُن کے دروازے پر دستیاب ہوں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے