22 Oct 2025
(لاہور نیوز) مغل پورہ کے علاقہ میں شہری کاشان کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا گیا، ملزم کے قبضہ سے آلہ قتل پستول بھی برآمد ہو گیا ہے۔
انچارج انویسٹی گیشن تھانہ مغلپورہ وقاص احمد نے ٹیم کے ہمراہ کارروائی کر کے ملزم کو گرفتار کیا، ایس پی انویسٹی گیشن سول لائنز کے مطابق ملزم اورمقتول دونوں آپس میں دوست تھے، ملزم نے معمولی رنجش کی بناء پر فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا تھا۔
مقتول کاشان نجی ہسپتال میں زیر علاج رہا مگر جانبر نہ ہو سکا، مرکزی ملزم کے ساتھی کو پہلے ہی پولیس نے گرفتار کر لیا تھا، ملزم کو پیشہ وارانہ مہارت اور ہیومن انٹیلیجنس کی مدد سے گرفتار کیا گیا ہے۔
