22 Oct 2025
(لاہور نیوز)نصیر آباد کے علاقہ میں ڈولفن سکواڈ نے خواتین کو ہراساں کرنے والے 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان ڈولفن کے مطابق ڈولفن ٹیم کو دوران گشت سیف سٹیز اتھارٹی سے ہراسمنٹ کی اطلاع ملی،ڈولفن ٹیم نے موقع پر پہنچ کر کار سوار 4 ملزموں کو حراست میں لے لیا۔
گرفتار ملزموں کی شناخت ندیم، علی، کرامت اور حسن کے نام سے ہوئی،ملزموں نے ڈولفن ٹیم کے ساتھ بھی مزاحمت کی، گاڑی سے شراب کی بوتل برآمد ہوئی، گرفتار ملزموں کو قانونی کارروائی کیلئے تھانہ نصیر آباد کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
