اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

بانی پی ٹی آئی سے جیل میں ملاقات بارے تمام کیسز سماعت کیلئے مقرر

22 Oct 2025
22 Oct 2025

(لاہور نیوز) بانی پی ٹی آئی سے جیل میں ملاقات سے متعلق تمام کیسز کل لارجر بینچ میں سماعت کے لیے مقرر ہو گئے۔

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی بانی سے ملاقات کی درخواست بھی کل لارجر بینچ میں سماعت کے لیے مقرر ہو گئی، اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سرفراز ڈوگر، جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس اعظم خان لارجر بینچ میں شامل ہیں۔

قیدی عرفان کی بانی پی ٹی آئی جیسی جیل سہولیات فراہم کرنے کی درخواست بھی کل لارجر بینچ میں سماعت کے لیے مقرر کی گئی ہے، عدالتی حکم کے باوجود بانی سے ملاقات نہ کروانے پر توہین عدالت کیس بھی کل لارجر میں مقرر ہو گیا۔

واضح رہے کہ شبلی فراز، علیمہ خان، سلمان اکرم راجہ و دیگر نے ملاقات نہ کروانے پر توہین عدالت کی درخواستیں دائر کر رکھی ہیں، جیل ملاقات ، جیل رولز اور ایس او پیز سے متعلق بھی درخواستیں اور سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل، پنجاب حکومت کے جیل ملاقات سے متعلق کیسز بھی کل لارجر بینچ میں سماعت کے لیے مقرر ہو گئے ہیں۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے