20 Oct 2025
(لاہور نیوز) بانی پی ٹی آئی سے کل منگل کو وکلاء کی ملاقات کا دن، فہرست جیل حکام کو بھجوا دی گئی۔
فوکل پرسن بیرسٹر علی ظفر کی جانب سے عمران خان سے ملاقات کیلئے 6 وکلاء کے ناموں کی فہرست جیل حکام کو بھجوائی گئی ہے۔
بیرسٹر گوہر، سلمان اکرم راجہ، مشال یوسفزئی کے نام فہرست میں شامل ہیں جبکہ علی عمران، عزیز بھنڈاری، فیصل ملک بھی ملاقاتیوں کی فہرست کا حصہ ہیں۔
