20 Oct 2025
(لاہور نیوز) لاہور میں 16 سالہ گھریلو ملازمہ پر مبینہ تشدد کے واقعہ پر چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد نے واقعہ کا نوٹس لے لیا۔
چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے ریسکیو ٹیم کو متاثرہ بچی اور لواحقین سے رابطہ کی ہدایت کی، چیئرپرسن سارہ احمد نے کہا کہ 16سالہ گھریلو ملازمہ پر مالک مکان کا مبینہ تشدد افسوسناک ہے، ان کا کہنا تھا کہ تشدد کا شکار گھریلو ملازمہ کو ہر ممکن معاونت فراہم کی جائے گی۔
پولیس کے مطابق ملزم کمسن بچی کو معمولی باتوں پر بھوکا رکھ کر تشدد کا نشانہ بناتا رہا، ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرنے کے بعد اسے گرفتار کر لیا گیا ہے۔
