20 Oct 2025
(لاہور نیوز) ہربنس پورہ کے علاقہ میں نوجوان کی پر اسرار ہلاکت پر پولیس نے نامعلوم ملزمان کیخلاف قتل کا مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔
پولیس کے مطابق مقتول واجد کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، سکیورٹی گارڈ مقتول واجد منڈی فیض آباد کا رہائشی تھا اور ہربنس پورہ میں کرایہ کے مکان پر رہائش پذیر تھا۔
ایف آئی آر کے متن کے مطابق مقتول نے چھوٹے بھائی ساجد کو فون کر کے ملنے کیلئے بلایا تاہم اسے ملنے گئے تو کمرے میں واجد کی لاش پڑی ہوئی تھی جبکہ مقتول کی لاش کے قریب سے پستول بھی برآمد ہوا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج کر کے مختلف پہلوؤں پر تحقیقات کی جا رہی ہیں جلد ہی قتل کے اصل محرکات سامنے آ جائیں گے۔
