17 Oct 2025
(لاہور نیوز) لیسکو کے ڈسٹری بیوشن سسٹم کی اپ گریڈیشن، کروڑوں روپے لاگت سے 500 ٹرانسفارمرز خریدنے کا فیصلہ کیا گیا۔
تفصیلات کےمطابق کمپنی نے 200 کے وی کے 500ٹرانسفارمرز خریدنے کی منظوری دے دی، لیسکو کوٹرانسفارمرز کی خریداری کیلئے 40 کروڑ اخراجات برداشت کرنا ہونگے۔
اوولوڈ ٹرانسفارمرز کی جگہ نئے ٹرانسفارمرز نصب کر دیئے جائیں گے، نیو کنکشن کیلئے بڑے صارفین کوبھی ٹرانسفارمر فروخت کئے جائیں گے، صارفین کو ٹرانسفارمر کی قیمت ،سٹور چارجز وصول کرنے کا ڈیمانڈ نوٹس دیا جائیگا، ڈیمانڈ نوٹس کی ادائیگی کرنے پر نیو کنکشن کے لئے ٹرانسفارمر فراہم کر دیا جائے گا۔
