اپ ڈیٹس
  • 360.00 انڈے فی درجن
  • 343.00 زندہ مرغی
  • 497.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • یورو قیمت خرید: 329.37 قیمت فروخت : 329.96
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.58 قیمت فروخت : 375.25
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.92 قیمت فروخت : 186.25
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.48 قیمت فروخت : 203.85
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.82
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.44
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.27 قیمت فروخت : 914.90
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 451200 دس گرام : 386800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 413597 دس گرام : 354564
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6649 دس گرام : 5706
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

حالیہ سیلاب سے معیشت کو 822 ارب کا نقصان، 65 لاکھ سے زائد افراد متاثر

17 Oct 2025
17 Oct 2025

(لاہور نیوز) پاکستان کی معیشت کو حالیہ سیلابوں کے باعث 822 ارب روپے کے بھاری نقصانات کا سامنا کرنا پڑا ہے جن سے ملک کے 70 اضلاع میں 65 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں۔

منصوبہ بندی اور اقتصادی امور ڈویژن کی سرکاری دستاویزات کے مطابق سیلاب کے باعث زراعت اور انفرا اسٹرکچر (بنیادی ڈھانچہ) سب سے زیادہ متاثر ہونے والے شعبے ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کو اپنی تاریخ کے شدید ترین مون سون سیلابوں میں سے ایک کا سامنا ہے جس سے انفرا اسٹرکچر، روزگار، اور بنیادی خدمات کو تباہ کن نقصان پہنچا۔

ابتدائی تخمینوں میں نقصان 744 ارب روپے بتایا گیا تھا جو اب بڑھ کر 822 ارب روپے تک جا پہنچا ہے۔رپورٹ کے مطابق سیلابوں سے 229763 مکانات کو نقصان پہنچا جن میں سے 59258 مکمل طور پر تباہ اور 170505 جزوی طور پر متاثر ہوئے، آفت کے نتیجے میں 1037 افراد جاں بحق اور 1067 زخمی ہوئے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے