اپ ڈیٹس
  • 360.00 انڈے فی درجن
  • 343.00 زندہ مرغی
  • 497.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • یورو قیمت خرید: 329.37 قیمت فروخت : 329.96
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.58 قیمت فروخت : 375.25
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.92 قیمت فروخت : 186.25
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.48 قیمت فروخت : 203.85
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.82
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.44
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.27 قیمت فروخت : 914.90
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 451200 دس گرام : 386800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 413597 دس گرام : 354564
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6649 دس گرام : 5706
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

ماری انرجیز نے ملک میں تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت کر لئے

17 Oct 2025
17 Oct 2025

(لاہورنیوز) سندھ کے علاقے ماری غازیج سے تیل و گیس کے نئے ذخائر کامیابی سے دریافت کر لئے گئے۔

لسٹڈ کمپنی ماری انرجیز لمیٹڈ نے پاکستان سٹاک ایکسچینج کی انتظامیہ کو اس کامیابی کے بارے میں بذریعہ خط آگاہ کر دیا ہے۔خط کے مطابق سندھ کے علاقے ماری غازیج سے تیل و گیس کے نئے ذخائر کامیابی سے دریافت ہوئے ہیں، غازیج سی ایف بی ون کنوئیں میں کھدائی کا عمل 12 ستمبر کو شروع کیا گیا تھا، کنوئیں کی 1,195 میٹر گہری کھدائی سے زمین کی سُل پرت تک پہنچا گیا۔

کمپنی خط کے مطابق کنوئیں سے یومیہ 305 بیرل خام تیل اور 3 ملین مکعب فٹ گیس کے یومیہ کے نئے ذخائر دریافت ہوئے ہیں، کنوئیں کا ویل ہیڈ فلو پریشر 225 پاؤنڈ فی مربع انچ ریکارڈ کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ غازیج سی ایف بی ون کنوئیں میں 100 فیصد ملکیت کی حامل ماری انرجیز لمیٹڈ ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے