اپ ڈیٹس
  • 355.00 انڈے فی درجن
  • 318.00 زندہ مرغی
  • 461.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.74 قیمت فروخت : 39.81
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.20 قیمت فروخت : 280.70
  • یورو قیمت خرید: 328.87 قیمت فروخت : 329.46
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.28 قیمت فروخت : 375.95
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.80 قیمت فروخت : 187.14
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.47 قیمت فروخت : 203.83
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.80 قیمت فروخت : 1.80
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.69 قیمت فروخت : 74.82
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 449400 دس گرام : 385300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 411947 دس گرام : 353189
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6429 دس گرام : 5518
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

فرسٹ ویمن بینک 4.1 ارب روپے میں یو اے ای کے نامزد ادارے کو فروخت

17 Oct 2025
17 Oct 2025

(لاہورنیوز) وفاقی کابینہ نے فرسٹ ویمن بینک کی فروخت کی منظوری دے دی، یو اے ای حکومت کی نامزد کمپنی کو فرسٹ ویمن بینک تقریباً ایک کروڑ 46 لاکھ ڈالر میں فروخت کر دیا گیا۔

حکام نجکاری کمیشن فرسٹ ویمن بینک یو اے ای حکومت کی نامزد کمپنی کو تقریباً ایک کروڑ 46 لاکھ ڈالرمیں فروخت کر دیا گیا، فریقین کے درمیان معاہدے پر باقاعدہ دستخط آج شام وزیراعظم آفس میں ہوں گے۔بینک کے 82.64 فیصد سرکاری شیئرز عرب اماراتی کمپنی کو فروخت کئے گئے، خریدار کمپنی آئندہ پانچ سال میں 10 ارب روپے کی سرمایہ کاری کرے گی، بینک کی موجودہ ایکویٹی 3.2 ارب روپے، مزید 6.8 ارب روپے شامل کئے جائیں گے۔

حکام کے مطابق فروخت انٹر گورنمنٹ کمرشل ٹرانزیکشنز ایکٹ کے تحت مکمل ہوئی، شیخ طحنون بن زاید النہیان کی زیر قیادت انٹرنیشنل ہولڈنگ کمپنی خریدارہے، فرسٹ ویمن بینک کی فروخت کی قیمت ریفرنس ویلیو سے زیادہ ہے۔معاہدے کے تحت نئی انتظامیہ کو 10 فیصد ملازمین کی فوری چھانٹی کی اجازت ہوگی، باقی عملہ ڈیڑھ سال تک محفوظ، برانچز 42 سے بڑھا کر 200 کرنے کا منصوبہ ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے