اپ ڈیٹس
  • 360.00 انڈے فی درجن
  • 343.00 زندہ مرغی
  • 497.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • یورو قیمت خرید: 329.37 قیمت فروخت : 329.96
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.58 قیمت فروخت : 375.25
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.92 قیمت فروخت : 186.25
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.48 قیمت فروخت : 203.85
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.82
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.44
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.27 قیمت فروخت : 914.90
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 451200 دس گرام : 386800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 413597 دس گرام : 354564
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6649 دس گرام : 5706
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

لاہور کی فضا زہریلی، ایئر کوالٹی خطرناک حدوں کو چھونے لگا

16 Oct 2025
16 Oct 2025

(لاہور نیوز) لاہور کی فضا ایک بار پھر زہریلی، ایئر کوالٹی خطرناک حدوں کو چھونے لگا۔

فضائی آلودگی کے لحاظ سے لاہور ملک کا دوسرا آلودہ ترین شہر قرار دیدیا گیا۔

 تفصیلات کے مطابق شہر کا ایئر کوالٹی انڈیکس 270 تک جا پہنچا، سانس لینا دشوار ہو گیا، شہریوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت کر دی گئی۔

علامہ اقبال ٹاؤن میں آلودگی کی شرح 503 ریکارڈ کی  گئی، راوی روڈ 431، برکی روڈ 361، شالیمار میں شرح 359 ریکارڈ جبکہ سید مراتب علی روڈ پر فضائی آلودگی کی شرح 338 ریکارڈ کی گئی۔

فضا میں زہریلے ذرات سے بچوں اور بزرگوں کے متاثر ہونے کے خدشے کے پیش نظر ماہرین  نے شہریوں کو ماسک لگانے ،غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت کر دی۔

دوسری جانب شہر کا موجودہ درجہ حرارت 24 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 65 فیصد ریکارڈ کیا گیا، شہر میں 3 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کا سلسلہ جاری ہے، شہر میں آئندہ 24 گھنٹوں میں بارش کا کوئی امکان نہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے