اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.69 قیمت فروخت : 39.76
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.25 قیمت فروخت : 280.75
  • یورو قیمت خرید: 327.69 قیمت فروخت : 328.28
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.70 قیمت فروخت : 375.37
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.14 قیمت فروخت : 186.48
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.88 قیمت فروخت : 203.24
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.79 قیمت فروخت : 1.80
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.81
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.32 قیمت فروخت : 76.45
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 444700 دس گرام : 381300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 407639 دس گرام : 349522
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6440 دس گرام : 5527
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

سی سی ڈی کے قیام، سہیل ظفر چٹھہ کے دو عہدوں کیخلاف درخواست کی سماعت

15 Oct 2025
15 Oct 2025

(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ میں سی سی ڈی کے قیام اور ایڈیشنل آئی جی سہیل ظفر چٹھہ کے دو عہدوں کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی، عدالت نے مزید سماعت نومبر تک ملتوی کر دی۔

جسٹس شہرام سرور چوہدری نے ایڈووکیٹ میاں شاہد محمود کی درخواست پر سماعت کی، سماعت کے دوران پنجاب حکومت کی جانب سے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خواجہ محمد عباس پیش ہوئے۔

سماعت کے آغاز پر فاضل جج نے استفسار کیا کہ کیا کہیں گے اس معاملے میں؟ اس پر ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے جواب دیا کہ یہ وہی کیس ہے جو دوبارہ یہاں منتقل ہوا ہے، درخواست گزار کے وکیل  نے اس کیس میں کنسیلمنٹ کی ہے، اس لیے عدالت کو پہلے اس پہلو کا جائزہ لینا ہوگا۔

عدالت نے دریافت کیا کہ درخواست گزار کہاں ہیں؟ سرکاری وکیل نے کہا کہ درخواست گزار کی جانب سے سماعت ملتوی کی درخواست موصول ہوئی ہے، جس پر عدالت نے مزید سماعت آئندہ پیشی تک کیلئے ملتوی کر دی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے