اپ ڈیٹس
  • 355.00 انڈے فی درجن
  • 318.00 زندہ مرغی
  • 461.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.74 قیمت فروخت : 39.81
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.20 قیمت فروخت : 280.70
  • یورو قیمت خرید: 328.87 قیمت فروخت : 329.46
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.28 قیمت فروخت : 375.95
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.80 قیمت فروخت : 187.14
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.47 قیمت فروخت : 203.83
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.80 قیمت فروخت : 1.80
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.69 قیمت فروخت : 74.82
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 449400 دس گرام : 385300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 411947 دس گرام : 353189
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6429 دس گرام : 5518
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

وزیر خزانہ کی مینیجنگ ڈائریکٹر آئی ایم ایف سے ملاقات، سٹاف لیول معاہدے پر اظہار اطمینان

15 Oct 2025
15 Oct 2025

(لاہورنیوز) وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ کی مینیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا سے ملاقات کی۔

اعلیٰ سطح کی اِس ملاقات میں مڈل ایسٹ، شمالی افریقہ، افغانستان اور پاکستان خطے کے وزراء اور گورنرز بھی ملاقات میں شریک تھے۔وزیر خزانہ نے بطور لیڈ سپیکر ملاقات کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے معاشی استحکام کے حصول کی کامیاب کوششوں سے آگاہ کیا جب کہ انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ کے ساتھ طے پانے والے سٹاف لیول معاہدے پر اطمینان کا اظہار کیا۔

اِس موقع پر محمد اورنگزیب نے ٹیکسوں، توانائی اور ریاستی ملکیتی اداروں اور نجکاری میں اصلاحات جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔وزیر خزانہ نے ملکی مصنوعات کی مسابقت بڑھانے اور برآمدات میں اضافے کے حوالے سے ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن اور ٹیرف پالیسی سے متعلقہ اقدامات کو اجاگر کیا۔

دوسری جانب اُنہوں نے سرمایہ کاروں کو معدنیات، کان کنی، ڈیجیٹل انفراسٹرکچر، زراعت، تیل و گیس اور فارماسیوٹیکلز سیکٹرز میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے