اپ ڈیٹس
  • 355.00 انڈے فی درجن
  • 318.00 زندہ مرغی
  • 461.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.74 قیمت فروخت : 39.81
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.20 قیمت فروخت : 280.70
  • یورو قیمت خرید: 328.87 قیمت فروخت : 329.46
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.28 قیمت فروخت : 375.95
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.80 قیمت فروخت : 187.14
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.47 قیمت فروخت : 203.83
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.80 قیمت فروخت : 1.80
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.69 قیمت فروخت : 74.82
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 449400 دس گرام : 385300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 411947 دس گرام : 353189
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6429 دس گرام : 5518
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

نئے صوبے بنانے سے ملکی معیشت فعال ہوگی: ایس ایم تنویر

15 Oct 2025
15 Oct 2025

(لاہور نیوز) پیٹرن انچیف یونائیٹڈ بزنس گروپ ایس ایم تنویر نے کہا کہ ملکی خوشحالی نئے صوبوں کے قیام سے مشروط ہے، نئے صوبے بنانے سے ملکی معیشت فعال ہو گی۔

کراچی سے جاری اپنے ایک بیان میں ایس ایم تنویر کا کہنا تھا کہ حکومت ایف پی سی سی آئی کے ڈسٹرکٹ اکانومی کے منصوبے پر عمل کرے، ڈسٹرکٹ اکانومی کا منصوبہ جامع معاشی فریم ورک ہے۔

انہوں نے کہا کہ اختیارات کی مرکزیت معیشت کے لئے زیر قاتل ہے، اسلام آباد میں بیٹھ کر ملکی معیشت نہیں چلائی جاسکتی معاشی فیصلے مقامی قیادت کو کرنے دیں، ضلعی معیشت مضبوط کئے بغیر ترقی ممکن نہیں ہے۔

پیٹرن انچیف یونائیٹڈ بزنس گروپ نے کہا کہ 200 ارب ڈالر کی ایکسپورٹ نئے صوبوں کے قیام سے ممکن ہے، اختیارات کی مرکزیت معیشت کو بانجھ کر چکی ہے، معاشی نمو کے امکانات معدوم پڑ گئے ہیں۔

ایس ایم تنویر کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی جی ڈی پی ایلون مسک کی دولت سے بھی کم ہے، ایلن مسک 500 ارب ڈالر کا مالک ہے جبکہ پاکستان کی جی ڈی پی 411 ارب ڈالر ہے۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے