15 Oct 2025
(لاہور نیوز) حکومت نے سکالر شپ لینے والے سٹوڈنٹس کو فنڈز براہ راست ٹرانسفر کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
پاکستان ایجوکیشن اینڈومنٹ پروگرام حکام کے مطابق سکالرشپ فنڈز، سٹوڈنٹس کو اب ڈیجیٹل نظام سے براہ راست ٹرانسفر کیے جائیں گے، پاکستان ایجوکیشن اینڈومنٹ فنڈ نے سکالر شپ ادائیگی کا نظام ڈیجیٹل کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
جے ایس بینک کے ادارے زندگی اور پاکستان ایجوکیشن اینڈومنٹ فنڈ کے درمیان مفاہمتی معاہدہ طے پا گیا، ڈیجیٹل سسٹم سے شفافیت اور بروقت ادائیگی یقینی بنائی جائے گی۔
