اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ٹیم نے اچھی فائٹ کی، پنڈی ٹیسٹ سے قبل پلان بنائیں گے: ایڈن مارکرم

15 Oct 2025
15 Oct 2025

(لاہور نیوز) جنوبی افریقی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان ایڈن مارکرام نے کہا ہے کہ مشکل کنڈیشنز میں ہماری ٹیم نے اچھی فائٹ کی، پنڈی ٹیسٹ سے قبل پلان بنائیں گے۔

پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں شکست کے بعد جنوبی افریقی کپتان ایڈن مارکرم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ٹاس جیت جاتے تو ہم بھی پہلے بیٹنگ ہی کرتے۔ایڈن مارکرم نے کہا ہے کہ پچ بیٹنگ کے لیے مشکل تھی، پہلی اننگ اہمیت کی حامل تھی، پہلی اننگ میں امام الحق اور شان مسعود کے ساتھ ساتھ رضوان اور سلمان آغا کی پارٹنرشپس اہم تھیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ مشکل کنڈیشنز میں ہماری ٹیم نے اچھی فائٹ کی، ہمیں توقع تھی میچ کے پہلے روز گیند ٹرن کرنا شروع کرے گی، امید ہے راولپنڈی میں بھی ایسی ہی کنڈیشنز ہوں گی، ٹیسٹ میچ سے پہلے بیٹھیں گے اور پلاننگ کریں گے۔

جنوبی افریقی کپتان کا مزید کہنا تھا کہ کپتانی کا پریشر نہیں تھا بلکہ یہ ذمہ داری ہے جسے اچھے سے نبھانے کی کوشش کررہا ہوں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے