15 Oct 2025
(لاہور نیوز) بین الاقوامی فضائی کمپنیوں نے لاہور کیلئے فلائیٹ آپریشن کے آغاز میں دلچسپی کا اظہار کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق سعودی ایئرلائن فلائی ادیل نے پاکستان کیلئے پروازوں کے آغاز کا فیصلہ کیا ہے، فلائی ادیل ریاض سے لاہور کیلئے پروازوں کا آغاز کرے گی، ایئرلائن ہفتہ وار دو پروازیں آپریٹ کرے گی۔
فلائی ادیل نے ریاض سے لاہور سب سے کم 539 ریال کرایہ مختص کر دیا، لاہور سے ریاض کیلئے کرایہ 649 سعودی ریال مختص کر دیا، فلائی ادیل پروازوں کا آغاز 27 اکتوبر سے کرے گی۔
