15 Oct 2025
(ویب ڈیسک) سونے کی قیمتوں میں تیزی کا سلسلہ برقرار ہے، مزید مہنگا ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق فی تولہ سونا 4500 روپے مزید مہنگا ہوا جس کے بعد خالص 24 قیراط فی تولہ سونا 4 لاکھ 52 ہزار روپے کا ہو گیا۔
22قیراط فی تولہ سونا 4 لاکھ 14 ہزار 333 روپے جبکہ 21 قیراط فی تولہ سونا 3 لاکھ 95 ہزار 500 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔
اس کے علاوہ دس گرام چاندی 6600 روپے میں فروخت ہو رہی ہے۔
