اپ ڈیٹس
  • 360.00 انڈے فی درجن
  • 343.00 زندہ مرغی
  • 497.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • یورو قیمت خرید: 329.37 قیمت فروخت : 329.96
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.58 قیمت فروخت : 375.25
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.92 قیمت فروخت : 186.25
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.48 قیمت فروخت : 203.85
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.82
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.44
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.27 قیمت فروخت : 914.90
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 451200 دس گرام : 386800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 413597 دس گرام : 354564
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6649 دس گرام : 5706
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

لیسکو میں سنگل فیز میٹرز کا بحران، 82 ہزار سے زائد میٹرز خراب

15 Oct 2025
15 Oct 2025

(لاہور نیوز) لیسکو میں سنگل فیز میٹرز کا بحران نیا رخ اختیار کر گیا، جلنے اور خراب ہونے والے میٹرز کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ ہو چکا ہے۔

ذرائع کے مطابق خراب سنگل فیز میٹرز کی تعداد 82 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ کمپنی نیپرا قوانین کے مطابق صارفین کے میٹرز بروقت تبدیل کرنے میں ناکام رہی ہے۔

خراب میٹرز کے حامل صارفین کو 11 ماہ کی اوسط پر بھاری بھرکم بلز جاری کئے جا رہے ہیں، موسم میں تبدیلی کے باعث بجلی کا استعمال کم ہونے کے باوجود بعض صارفین کو گزشتہ سال ستمبر کے یونٹس کے مطابق بل جاری کئے گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ لیسکو کے پاس سنگل فیز میٹرز کا سٹاک ختم ہو چکا ہے جس کے باعث ایم سی اوز مکمل نہیں کئے جا سکے، بعض دفاتر میں پرانے میٹرز کی لیبارٹری رپورٹ حاصل کر کے دوبارہ نصب کرنے کا سلسلہ بھی شروع ہو گیا ہے۔

میٹر بحران پر قابو پانے کے لئے لیسکو  نے نئے کنکشنز کے لئے خریداری کا عمل آؤٹ سورس کر دیا ہے جبکہ صارفین کا دباؤ کم کرنے کے لئے معاملہ نجی سیکٹر کے سپرد کر دیا گیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے