اپ ڈیٹس
  • 360.00 انڈے فی درجن
  • 343.00 زندہ مرغی
  • 497.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • یورو قیمت خرید: 329.37 قیمت فروخت : 329.96
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.58 قیمت فروخت : 375.25
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.92 قیمت فروخت : 186.25
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.48 قیمت فروخت : 203.85
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.82
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.44
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.27 قیمت فروخت : 914.90
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 451200 دس گرام : 386800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 413597 دس گرام : 354564
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6649 دس گرام : 5706
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

رائیونڈ اجتماع: ڈی سی کی شوریٰ ارکان کے ساتھ میٹنگ، مسائل کے حل کی یقین دہانی

15 Oct 2025
15 Oct 2025

(ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ مریم نوازکی ہدایت پرتبلیغی اجتماع کے انتظامات یقینی بنانےکیلئے تبلیغی مرکزمیں میٹنگ ہوئی ۔

ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا، ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق ،سی سی پی او، ڈی آئی جی آپریشنز، سی او ایل ڈبلیو ایم سی و دیگرافسروں نے شرکت کی ۔

تبلیغی جماعت کے شوریٰ ارکان نے سٹریٹ لائٹس، پیچ ورک، انہار و دیگرمسائل سےآگاہ کیا، ڈی سی سید موسیٰ رضا نے  شوریٰ ارکان کو مسائل کے حل کی یقین دہانی کروائی ۔

اجتماع سے قبل تمام مسائل حل کرنے کیلئے متعلقہ محکموں کو ڈیوٹیاں تفویض کردی گئیں ۔

ڈی سی لاہور نے ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ متعلقہ محکمے 21 اکتوبر تک تمام مسائل کے حل کو یقینی بنائیں، تمام محکمے تفویض کردہ کام 21 اکتوبر تک ہر صورت مکمل کریں، اجتماع گاہ جانے والے راستوں پر سٹریٹ لائٹس فوری فعال کی جائیں۔

انہوں نے کہا کہ اجتماع کیلئے فول پروف سکیورٹی پلان تشکیل دے کر عملدرآمد یقینی بنائیں، صفائی کے بہترین انتظامات کیلئے ایل ڈبلیوایم سی خصوصی پلان ترتیب دے، شرکاء کی سہولت کیلئے ٹریفک کا مربوط نظام وضع کیا جائے۔

ڈپٹی کمشنر سید موسیٰ رضا نے کہا کہ تمام ادارے انتظامیہ کیساتھ مکمل رابطے میں رہیں، شرکاء اجتماع کی میزبانی ہمارے لیے باعث فخر ہے، وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر بہترین سہولیات فراہم کریں گے۔

انہوں نے ہدایت کی کہ تمام محکمے اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے انجام دیں، انتظامات میں کسی قسم کی کوئی کوتاہی برداشت نہیں، شوریٰ ارکان کیساتھ دوبارہ میٹنگ کرکےانتظامات کا جائزہ لیں گے، شرکاء کو پُرامن اوربہترین ماحول فراہم کرنا ترجیح ہے، ضلعی انتظامیہ تمام وسائل بروئے کار لا کرانتظامات یقینی بنائے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے